Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ایک ہفتہ کے اندر 100 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس

شہر میں ایک ہفتہ کے اندر 100 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں تقریباً 3 ہزار وائی فائی ہاٹ اسپاٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً دو سو وائی فائی ہاٹ اسپاٹس پہلے ہی مختلف مقامات بشمول سرکاری دفاتر، پارکس، شاپنگ مالس اور لائبریریز میں قائم کئے جاچکے ہیں اور مزید ایک سو ہاٹ اسپاٹس ایک ہفتہ کے اندر قائم کئے جائیں گے۔ وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کے ساتھ ایک کنورجینس پورٹل بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ فلیگ شپ پروگرامس بشمول روڈ ڈیولپمنٹ پلان شہری غریبوں کے لئے ڈبل بیڈ روم مکانات موسیٰ ندی صفائی پراجکٹ پر عمل آوری کے لئے 11 سرکاری محکمہ جات میں تال میل قائم کیا جاسکے۔ عوام کے لئے مختلف مقامات پر بورڈس لگائے جائیں گے جس کے ذریعہ پراجکٹس پر عمل آوری میں پیشرفت سے روز واقف کرایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT