Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ای ٹیکسی سرویس کا آغاز ۔ اندرون ایک ماہ مزید اضافہ کا منصوبہ

شہر میں ای ٹیکسی سرویس کا آغاز ۔ اندرون ایک ماہ مزید اضافہ کا منصوبہ

حیدرآباد 5 جون ( پی ٹی آئی ) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آج شہر میں ایک ای ٹیکسی سرویس کا آغاز کیا گیا ۔ مئیر حیدرآباد بی رام موہن نے نیکلس روڈ پر منعقدہ ایک تقریب میں پانچ ای ٹیکسیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ یہ ٹیکسیاں شہر کے مختلف مقامات سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ شمس آباد تک خدمات انجام دینگی ۔ قابل رسائی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کیئے کوشاں ایک الیکٹرک وہیکل انفرا اسٹرکچر اسٹارٹ اپ کمپنی گرین مائیل نے ای ٹیکسیوں کا آغاز کیا ہے ۔ گران مائیل کے ڈائرکٹر وی سدھارتھ نے بتایا کہ ابتداء میں ہم نے پانچ ای ٹیکسیاں پائلٹ بنیادوں پر شروع کی ہیں۔ آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر ان ای ٹیکسیوں کی تعداد کو 25 کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں فی الحال ان ای ٹیکسیوں کیلئے دو چارجنگ اسٹیشنس ہیں اور آئندہ ایک سال میں ان چارجنگ اسٹیشنوں کی تعداد 25 کردینے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کے رد عمل کی بنیاد پر یونیورسٹیز اور شاپنگ کامپلکس وغیرہ جیسے اہم مقامات سے ان ای ٹیکسیوں کی خدمات کا آغاز بھی کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹر سدھارتھ نے بتایا کہ ایک ڈیزل ٹیکسی در اصل 25 ڈیز لخانگی کاروں جتنی آلودگی کا اخراج عمل میں لاتی ہے جبکہ ایک ای ٹیکسی سے صفر اخراج ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہمارا یہ ماننا ہے کہ ای ٹیکسیوں اور چارجنگ اسٹیشنوں کو بہترین سبز متبادل سمجھا جاسکتا ہے تاکہ حیدرآباد کو کلین اینڈ گرین بنایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT