Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں بلدیہ کی گاڑیاں کم ، کچرا زیادہ

شہر میں بلدیہ کی گاڑیاں کم ، کچرا زیادہ

بارش شروع ، کچرے کے ڈھیر سے تعفن ، بیماریوں کا اندیشہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بارش کا موسم شروع ہوگیا لیکن حیدرآباد و سکندرآباد میں کچرے کے انبار پڑے ہیں اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہنگامی طور پر کچرا اٹھانے سے قاصر ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کچرا منتقل کرنے والی گاڑیوں کی کمی ہے ۔ کارپوریشن کچرا اٹھانے کے لیے کرایے کی گاڑیاں حاصل کرنے پر غور کررہی ہے ۔ بارش کی شدت کے نتیجہ میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر سے عوام کی صحت کے لیے سنگین مسائل درپیش ہوسکتے ہیں ۔ ہر طرف بدبو پھیل رہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا جملہ ایریا 625 کلومیٹر ہے اس کی آبادی ایک کروڑ ہے روزانہ 3 ہزار 8 سو میٹرک ٹن سے 4 ہزار میٹرک ٹن کچرا جمع ہورہا ہے ۔ اسے منتقل کرنے کے لیے صرف 700 گاڑیاں ہیں ۔ کچرا اٹھائے نہ جانے سے بدبو پھیل رہی ہے ۔ مچھروں کی افزائش ہورہی ہے ۔ امراض پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ جی ایچ ایم سی پہلے مرحلہ میں کچرے کی نکاسی کیلئے کم و بیش 24 گاڑیاں کرایے پر حاصل کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT