Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں بے روک ٹوک ٹریفک کیلئے اقدامات اہم راستوں کی رکاوٹیں ہٹادی جائیں گی

شہر میں بے روک ٹوک ٹریفک کیلئے اقدامات اہم راستوں کی رکاوٹیں ہٹادی جائیں گی

حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں مختلف مقامات پر بے روک ٹوک ٹریفک کو یقینی بنانے کیلئے 186 املاک ہٹادی جائیں گی۔ سڑکوں اور جنکشنس کو وسعت دینے ان رکاوٹوں کو دور کردیا جائے گا۔ جائیدادوں کے حصول کے ساتھ یہ اقدام کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی نے این ایم ڈی سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل روڈ پر ایسی 64 چمپاپیٹ کراس روڈ انر رنگ روڈ پر 14، مہدی پٹنم نوبل ٹاکیز روڈ پر 12 جائیدادوں کی نشاندہی کی جسے ہٹا دیا جائے گا۔ اویسی ہاسپٹل جنکشن، سنتوش نگر، سرونگر جنکشن، آر ٹی سی کالونی، سری رام نگر، کرمن گھاٹ کراس روڈ، رین بازار چمن، مارننگ اسٹار کیفے، زہرہ بی درگاہ تا حبیب نگر، دردانہ ہوٹل تا لکی ہوٹل، اوپوگوڑہ، آر یو بی، دھوبی گھاٹ جنکشن تا آئی ایس سدن، ویمن جیل تا چنچلگوڑہ، گڈی ملکاپور تا لکشمی نگر، نارائن گوڑہ تا حمایت نگر، چادرگھاٹ جنکشن پر کوٹھی سے نمبولی گڈہ تک اور بعض دوسرے مقامات پر بے روک ٹوک ٹریفک کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT