Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں تجرباتی طور پر پری پیڈ برقی میٹرس کی تنصیب

شہر میں تجرباتی طور پر پری پیڈ برقی میٹرس کی تنصیب

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست میں برقی صرفہ کو باقاعدہ بنانے کے مقصد سے جلد ہی ری چارج کے قابل پری پیڈ برقی میٹرس کی تنصیب عمل میں لائے گی۔ تجرباتی اساس پر تلنگانہ کی سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایک سو پری پیڈ برقی میٹرس چند سرکاری اسکولس حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آفس، پارکس اور چند دوسرے سرکاری دفاتر میں لگادیئے ہیں۔ پری پیڈ برقی میٹرس شہر میں اوور لوڈ مسئلہ کو بھی کنٹرول کریں گے یہ سنگل اور تھری فیس میٹرس ہوں گے۔ سنگل پری پیڈ میٹر کی لاگت 9 ہزار 5 سو روپئے اور تھری فیس پری پیڈ میٹر کی لاگت 12 ہزار روپئے ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں پری پیڈ برقی میٹرس 60 ہزار سرکاری دفاتر میں لگائے جائیں گے۔ بعد میں مکانات کمرشیل اور صنعتی صارفین کے لئے ایسے میٹرس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی تاکہ برقی کا بیجا استعمال اور برقی کی چوری روکی جاسکے۔ مرکز نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صنعتی اور کاروباری نقصانات سے بچنے کے لئے پری پیڈ برقی میٹرس کی تنصیب عمل میں لائیں۔

TOPPOPULARRECENT