Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں تیز بارش : موسم میں خنکی

شہر میں تیز بارش : موسم میں خنکی

حیدرآباد 10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے بیشتر اور چند مضافاتی علاقوں میں ہفتہ کی رات اچانک تیز اور موسلادھار بارش ہوئی ۔ تقریبا ایک گھنٹہ تک تیز بارش کی وجہ سے موسم میں خنکی پیدا ہوگئی اور گذشتہ کچھ دن سے جاری گرمی سے شہریوں کو راحت ملی ۔ رات 10 بجے کے بعد سے اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور ہوائیں شروع ہوئیں ۔ پھر کچھ دیر میں بارش شروع ہوگئی جو اچانک ہی تیز ہوگئی ۔ کئی علاقوں میں بارش موسلادھار رہی اور ایک گھنٹہ تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ رات دیر گئے تک بھی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ چلتا رہا اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔ جہاں تیز بارش کی وجہ سے گرمی سے راحت نصیب ہوئی وہیں کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا ۔ شہر کے اہم اور پاش سمجھے جانے والے علاقوں میں بھی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر کافی پانی جمع ہوگیا تھا اور گاڑیوں کی گذر مشکل ہوگئی تھی ۔ رات دیر گئے سڑکوں سے پانی کے صاف ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت بحال ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT