Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار

شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار

کئی مقامات پر درخت اکھڑ کر گر گئے ، رات دیر گئے تک شہر تاریکی میں غرق
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ اچانک تیز ہواؤں اور بجلی کی گرج و چمک سے ہوئی بارش سے برقی نظام درہم برہم ہوگیا ۔ پرانے شہر کے علاوہ شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ جب کہ کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ میں بجلی گرنے سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں تین فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک دیوار منہدم ہوگئی اور باغ لنگم پلی سندریا پارک ، نمبولی اڈہ میں سڑکوں پر درخت گر پڑے ۔ تیز ہواؤں کے سبب نمبولی اڈہ اور قباء کالونی میں مکانات کو نقصان پہونچا اور شہر کے کئی علاقوں بالخصوص ملک پیٹ ، دلسکھ نگر ، میں گھنٹوں ٹریفک جام ہوگیا ۔ پرانے شہر میں برقی سربراہی کئی گھنٹوں تک مسدود رہی ۔ تاہم عوامی شکایتوں پر فوری توجہ دینے میں پھر ایک مرتبہ بلدیہ و ارباب مجاز پر ناکامی کے الزامات پائے جاتے ہیں ۔ سعید آباد میں بھی درخت اکھڑ کر گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ شہر کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں نے شہر کے برقی نظام کو متاثر کردیا ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT