Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شہر میں جاری کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

شہر میں جاری کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

کریم نگر ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا جائزہ اجلاس سے خطاب
کریم نگر  ۔ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سبھی جاری کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرلینا چاہئے ۔ کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہوگی ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد نے عہدیدراوں کو حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ سڑکوں کے تعمیری کاموں کا جائزہ لوں گا ۔ یہی نہیں بلکہ ہر تعمیری کام کا نچلی سطح سے اچانک پہنچ کر تنقیح کروں گا ۔ 2013 – 14 میں منظورہ کاموں کی تاحال کیوں گراونڈنگ نہیں ہوئی ہے کلکٹر نے آر اینڈ بی پنچایت راج عہدیداروں سے سوال کیا اور انتباہ دیا کہ غیرمعیاری کام ہوں تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ معاہدہ کے مطابق وقت مقررہ ہر کام مکمل ہوجانے چاہئے حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بارش نہیں ہورہی ہے فوری کاموںکی شروعات کردی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 636 کلو میٹر آر اینڈبی کی سڑکیں ہیں ۔ 10 سڑکوں کے کام تعمیری مراحل سے گذر رہے ہیں ۔ آر اینڈ بی ضلع آفیسر کے بموجب شہر میں سڑکوں کی کشادگی کے سلسلے میں 14.5 کلو میٹر کام چل رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر اینڈ بی سڑکوں کے بازو ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کا منصوبہ تیار کرلیں اور ضلع کے سبھی مواضعات میں بی ٹی روڈ ڈالنے کیلئے منصوبہ عمل تخمینہ رپورٹ تیار کر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔ پنچایت راج انجینئرس فوری توجہ دیں اس موقع پر آر اینڈ بی آفیسر راگھواچاری ضلع پی آر آفیسر مرتنجیم اور ڈی وینکٹ رمنا اور دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT