Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں جمعہ کو رام نومی، ساکشی مہاراج مدعو، پولیس چوکس

شہر میں جمعہ کو رام نومی، ساکشی مہاراج مدعو، پولیس چوکس

حیدرآباد ۔ /12 اپریل (سیاست نیوز) سری رام نومی شوبھا یاترا کے موقع پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے متنازعہ رکن پارلیمنٹ سچیتانند ہری ساکشی عرف ساکشی مہاراج کی شہر حیدرآباد میں آمد کی اطلاع پر پولیس کو پس و پیش کا شکار ہوگئی ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے رانی اونتی بائی کمیونٹی ہال میں رام نومی والینٹرس کا اجلاس منعقد کیا تھا جس میں ساکشی مہاراج کو اس موقع پر مدعو کرنے کی اطلاع دی ۔ پولیس کو اس بات کا پتہ لگنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی آمد سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کئے جارہے ہیں ۔ /15 اپریل کو منعقدہونے والے سری رام نومی تہوار کے موقع پر دونوں شہروں میں ہندو تنظیموں کی جانب سے مرکزی جلوس نکالا جاتا ہے اور اترپردیش اوناؤ حلقہ کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج جو لودھا طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں کی شرکت تشویش کا باعث ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ رکن پارلیمنٹ نے کئی متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات جاری کئے تھے جس کے سبب پرعمل فضاء کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا ۔ پولیس راجہ سنگھ کی جانب سے ساکشی مہاراج کو حیدرآباد مدعو کئے جانے سے متعلق تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔اس موقع پر بھاگیہ نگر سری رام نومی ا ُتسو سمیتی کی جانب سے بھوپال مدھیہ پردیش کے وائبھو جی باٹلے کو مدعو کیا گیا ہے اور اس سادھو کی آمد یقینی ہے۔ جاریہ سال سری رام نومی جو جمعہ کے دن منائی جائے گی کے پیش نظر حیدرآباد سٹی پولیس نے سکیورٹی کے وسیع ترین انتظامات کرتے ہوئے شہر کے پرامن فضاء کو برقرار رکھنے کی موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے مرکزی جلوس کے موقع پر دونوں شہروں میں ٹریفک کیلئے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو صبح 10 بجے سری رام نومی شوبھا یاترا کا آغاز رانی اونتی بائی کمیونٹی ہال دھول پیٹ سے آغاز ہوگا اور شہر کے کئی حساس علاقوں بشمول آصف نگر ، بھوئی گوڑہ کمان ، آغا پورہ حبیب نگر ، پرانا پل ، مالاکنٹہ ، افضل گنج ، رنگ محل کوٹھی سے ہوتا ہوا رام مندر گولی گوڑہ پر اختتام ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شوبھا یاترا کی مکمل طور پر سی سی ٹی کے ذریعہ کڑی نظر رکھی جائے گی اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگيزی پر پولیس بروقت کارروائی کرنے کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT