Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں خواتین، مسافروں اور ضعیفوں کو لوٹ لینے کے واقعات میں اضافہ

شہر میں خواتین، مسافروں اور ضعیفوں کو لوٹ لینے کے واقعات میں اضافہ

راہ چلتی ضعیف خاتون 3 لاکھ روپئے ، 7 تولے زیورات سے محروم ،اے ٹی ایم مشینوں کے لاکرس توڑ دئے گئے
حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں سارقوں نے آج ایک بار پھر ہلچل مچادی ۔ راہ چلتی خواتین اور مسافرین کو نشانہ بنانے والے سارقوں نے اس مرتبہ ضعیفوں کا نشانہ بنایا ۔ تاہم ان مقامات پر وہ پوری طرح ناکام رہے۔ جبکہ نریڈمیٹ میں ایک ضعیف خاتون کے قبضہ سے 7 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا گیا ۔ سارقوں کی اس دہشت اور اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پولیس بھی ناکام کوشش کر رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ سرقہ کی یہ ناکام کوشش نئے سارقوں کی جانب سے کی گئی ہیں جو پیشہ وار مجرم نہیں ہے ۔ نریڈمیڈ پولیس حدود میں آج ایک ضعیف خاتون کے ہاتھ سے ایک بیاگ کا سرقہ کرلیا گیا جس میں 7 لاکھ نقد رقم 7 تولہ سونا اور 10 تولہ چاندی کے زیورات تھے ۔ فاطمہ نامی ضعیف خاتون جو گرکل نگر علاقہ کے ساکن آج صبح یہ خاتون اپنے پوترے کے ہمراہ بنک آئی اور بنک سے رقم اور زیورات نکالنے کے بعد دادی اور پوترے اپنے مکان کی جانب جارہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو اجنبی افراد ان کے قریب آئے بیاگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ اس خصوص میں انسپکٹر نریڈمیڈ جگدیش چندرا نے بتایا کہ اس ضعیف فاطمہ نامی خاتون کے ہاتھ سے بیاگ کو چھین لیا گیا اور اس میں 3 لاکھ روپئے موجود تھے جبکہ انسپکٹر نے بیاگ میں سونے اور چاندی کے زیورات کی موجودگی سے انکار کیا ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں ایک اے ٹی ایم میں سرقہ کی کوشش کی گئی ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ سہارا اسٹیٹ کے قریب ایس بی آئی کا اے ٹی ایم سنٹر میں سرقہ کی کوشش کی گئی ۔ نامعلوم سارقوں نے اے ٹی ایم مشین کے لاکرس کو توڑ دیا تاہم اسی لاکھ کو توڑ دئے جس میں رقم محفوظ رہتی ہے ۔ انسپکٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ ان سارقوں کی حرکت سی سی ٹی وی میں قید کرلی گئی ہے اور پولیس آس پاس کے علاقوں میں واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سارقوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلانے میں مصروف ہے جبکہ اس طرح کا ایک اور واقعہ قطب اللہ پور علاقہ میں پیش آیا جہاں سوچترا کے قریب ایک بینک میں سرقہ کی کوشش کی گئی ۔ سوچترا آندھرا بینک شاخ جیڈی میٹلہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ سب انسپکٹر پولیس پیٹ بشیرآباد مسٹر وینکٹیشم نے بتایا کہ 25 سال عمر کے دو نوجوان بنک میں داخل ہوئے اور سرقہ کی ناکام کوشش کی ۔ پولیس نے بتایا کہ ان دو سارقوں میں ایک کی شناخت کرلی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT