Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں خوفناک سڑک حادثات 8ہلاک

شہر میں خوفناک سڑک حادثات 8ہلاک

پہاڑی شریف میں سب سے بھیانک کار حادثہ
حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں مختلف مقامات پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ سب سے بھیانک حادثہ پہاڑی شریف میں پیش آیا ۔ حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی ٹی شعبہ سے تعلق رکھنے والے 9 افراد اپنے ساتھی کی شادی تقریب میں شرکت کیلئے ضلع کھمم روانہ ہو رہے تھے کہ توکوگوڑہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ گچی باؤلی سے براہ آوٹر رنگ روڈ جارہے تھے کہ توکوگوڑہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ ان کی کار جو ایک ڈی سی ایم گاڑی کے پیچھے تھی ۔ ڈی سی ایم سے ٹکرانے کے بعد آوٹر رنگ روڈ کی ریلنگ سے ٹکرا گئی حادثہ میں 27 سالہ روی تیجا ساکن کونڈاپور 28 سالہ سوریہ تیجا ساکن گچی باؤلی دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ علاج کیلئے منتقلی کے دوران روہت جس کی عمر 28 سال ساکن کونڈاپور فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق روہت اور روی تیجا آئی ٹی کمپنی میں ملازم تھے ۔ جبکہ سوریہ تیجا آمیزان کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ قبل ازیں ایک کار میں جانے والے 4 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب نندی گاما کے قریب ٹہری ہوئی گاڑی سے کار ٹکرائی گئی ۔ اس کار میں 5 افراد سوار تھے ۔ ایک شخص دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT