Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں رہزنی کے مزید دو واقعات

شہر میں رہزنی کے مزید دو واقعات

خاتون کی چیخ و پکار پر رہزن طلائی چین چھوڑ کر فرار
حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) شہر میں رہزنوں کی سرگرمیوں کی روک تھام میں پولیس ناکام ثابت ہورہی ہے اور آئے دن خواتین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج شہر میں دو واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں خواتین کو رہزنوں نے اپنا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب 35 سالہ ہریتا ساکن ملک پیٹ کل رات دیر گئے 12:30 بجے اپنے شوہر وینکٹیشور کے ہمراہ رشتہ داروں کے مکان میں منعقد نوراتری تقریب میں شرکت کے بعد مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ سلطان بازار علاقہ میں دو موٹر سائیکل سوار رہزن نے ہریتا کو نشانہ بناتے ہوئے اس کا تعاقب کیا اور بعدازاں گلے سے طلائی چین چھیننے کی کوشش جس میں خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے گر پڑی۔ رہزن ہریتا کی چیخ و پکار سے گھبراکر طلائی چین چھوڑ کر فرار ہوگئے اور اس واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی۔ سلطان بازار پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں چکڑپلی کے علاقہ رام نگر میں آج شام 32 سالہ خاتون سمیتا کو اس کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر ڈال کر طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ مرکزی مملکتی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ کے مکان کے قریب پیش آیا۔ چکڑپلی پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT