Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سرکاری اراضیات کی نشاندہی کی ہدایت

شہر میں سرکاری اراضیات کی نشاندہی کی ہدایت

جی ایچ ایم سی اور بلدی نظم و نسظ کو فعال بنانے کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 4اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر حیدرآباد میں غریب افراد کیلئے ڈبل بیڈروم فلیٹس تعمیر کرنے مناسب اراضیات کی نشاندہی کرنے کی عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی ہے ۔ چیف منسٹر جنہوں نے آج یہاں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور محکمہ بلدی نظم و نسق کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کیلئے جائزہ اجلاس طلب کیا تھا ۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ میں دستیاب سرکاری اراضیات کی فوری طور پر نشاندہی کرنے مکانات کیلئے حکومت کو موصول درخواستوں کی جملہ تعداد قدیم مکانات کو منہدم کرکے نئے مکانات تعمیر کیلئے بسیتوں کے عوام تفصیلات پر مبنی جامع رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں حیدرآباد اور رنگاریڈی ضلع کلکٹروں ‘ حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنروں کو مدعو کیا جائے گا ۔  علاوہ ازیں چیف منسٹر نے شہر حیدرآباد میں پینے کے پانی ‘ گندہ پانی اور بارش کا پانی ایک دوسرے میں نہ ملنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میںیومیہ 3800 سے زائد بسیں چلائی جاتیہیں اور ان بسوں کی مناسبت سے ضرورت کے مطابق ’’ بس بے ‘‘ کی تعمیر عمل میں لانے کی متعلقہ  عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ اجلاس میں وزارء مسرس کے ٹی راما راؤ ‘ این نرسمہا ریڈی ‘ ٹی سرینواس یادو ‘ پدما راؤ گوڑ ارکان اسمبلی جی سائینا ‘ کنکاریڈی ‘ ویویکا نند‘ پرکاش گوڑ ‘ ایم گوپی ناتھ و دیگر کے علاوہ عہدیداروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT