Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں سٹہ کا کاروبار بے نقاب 3 گرفتار

شہر میں سٹہ کا کاروبار بے نقاب 3 گرفتار

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون (سیاست نیوز) شہر میں بڑے پیمانہ پر سٹہ کا کاروبار چلانے والے ایک ریاکٹ کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے تین افرادکو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ محمد عمر ساکن موتی دروازہ گولکنڈہ پیش سے سٹہ باز ہے، وہ اپنے دو ساتھیوں 37 سالہ سید عقیل ساکن معین باغ سنتوش نگر اور 45 سالہ محمد اقبال ساکن کالا ڈیرہ ملک پیٹ کی مدد سے بڑے پیمانہ پر سٹہ کا کاروبار چلا رہا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ سٹہ بازوں کی ٹولی آٹو ڈرائیورس ، ٹھیلہ بنڈی ، مزدور پیشہ افراد سے سٹہ کی بولی وصول کرتے ہوئے انہیں معاشی طور پر تباہ کر رہے تھے ۔ محمد عمر اپنے ایجنٹس کو سٹہ کی رقم کی 10 فیصد آمدنی بطور کمیشن دیا کرتا تھا جبکہ اسے ستمبر سال 2016 ء میں گولکنڈہ پولیس نے سٹہ بازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔ ٹاسک فورس نے مذکورہ افراد کے قبضہ سے 10,000 نقد رقم ، سٹہ کی چٹیاں اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ، جس کے نتیجہ میں پولیس نے انہیں پانچویں اسپیشل میٹرو پولیٹن کورٹ کے اجلاس پر پیش کیا جہاں پر تینوں ملزمین کو ایک دن کی سزا سنائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT