Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سڑکوں کی ابتر حالت ،حکومت پر تلگو دیشم کی تنقید

شہر میں سڑکوں کی ابتر حالت ،حکومت پر تلگو دیشم کی تنقید

حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد سٹی تلگو دیشم پارٹی نے شہر میں سڑکوں کی انتہائی ابتر و خستہ صورتحال پر حکومت تلنگانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ چیف منسٹر کیمپ آفس کے روبرو ریاستی قانون ساز اسمبلی، راج بھون کے پاس بارش کا پانی کافی مقدار میں جمع ہوجانے کے باوجود پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں اور کوئی بھی عہدیدار اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم این سرینواس صدر گریٹر حیدرآباد سٹی تلگو دیشم پارٹی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ بالخصوص وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر عوام کو درپیش بنیادی مسائل کی یکسوئی، شہر کی سڑکوں کی حالت میں بہتری پیدا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور جی ایچ ایم سی کی ناقص کارکردگی پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ بلدی کاموں کو من مانی انداز میں کنٹراکٹرس کے حوالے کیا جارہا ہے جس سے نالوں کی مٹی و ریتی کی نکاسی میں اسکینڈل کا پتہ چلا اور اس اسکینڈل میں ملوث کئی عہدیداروں کیخلاف ہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مذکورہ اسکینڈل میں ملوث عہدیداروں کے ناموں کا انکشاف کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT