Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں سڑکوں کی جنگی بنیادوں پر مرمت کا حکم

شہر میں سڑکوں کی جنگی بنیادوں پر مرمت کا حکم

کیمپ آفیسر جی ایچ ایم سی عہدیداروں کیساتھ چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج صبح اپنے کیمپ آفس پر جی ایچ ایم سی عہدیداروں سے ملاقات کی اور شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ انہوںنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 10 دن کے اندر کام شروع کرکے جنگی بنیادوں پر شہر کی سڑکوں کی مرمت کریں اور ایک ماہ کے اندر یہ کام مکمل کرلیا جائے۔ اجلاس میں وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ، پرنسپل سیکریٹری برائے چیف منسٹر ایس نرسنگ راؤ ، جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار ، چیف انجینئر اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر جی ایچ ایم سی بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں خراب ہوگئی ہیں ، بارش کے باعث سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں ، ان کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ایسی سڑکوں کی نشاندہی کریں جہاں مرمت کا کام ضروری ہے۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ عہدیداروں سے ربط پیدا کرکے فوری کام انجام دیں۔چیف منسٹر نے چیف انجینئر قومی شاہراہ سے بھی کہا کہ شہر کے تین مقامات سے جڑنے والی قومی شاہراہ شہر سے گذرتی ہیں ، ان کی مرمت کا بھی کام بیک وقت جنگی بنیادوں پر کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT