Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / شہر میں شب معراج کا خشوع و خضوع سے اہتمام

شہر میں شب معراج کا خشوع و خضوع سے اہتمام

Muslim devotees offering prayers to mark Shab-e-Miraj one of the spiritual night in Islamic Calendar at historic Makkah Masjid in old city of Hyderabad on Wednesday. Pic:Style photo sevice.

برقی سربراہی میں خلل ، نصف شہر تاریکی میں غرق

حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں شب معراج کا خشوع و خضوع کے ساتھ اہتمام کیا گیا لیکن برقی سربراہی کے سبب تاریکی چھائی رہی۔ شہر میں مختلف مقامات پر عصر کے بعد سے ہی رات دیر گئے تک برقی سربراہی منقطع رہی جس کے سبب شب معراج کے موقع پر کی جانے والی مخصوص عبادات میں خلل پیدا ہوا۔ مغرب اور عشاء کے وقت تقریباً نصف شہر میں برقی سربراہی موجود نہیں تھی جس کے نتیجہ میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر شب معراج کے موقع پر جلسہ ہائے شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان جلسوں میں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے علمائے کرام نے شرکت کی اور فضائل شب معراج بیان کئے۔ جامع مسجد چوک میں امارت ملت اسلامیہ کے زیراہتمام قدیم مرکزی جلسہ شب معراج کا انعقاد عمل میں آیا جہاں حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ نے اس مرکزی جلسہ شب معراج سے خطاب کے دوران امت مسلمہ کو تلقین کی کہ وہ تحفہ معراج کا احترام کریں اور نماز قائم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے معراج النبیؐ کے توسط سے امت کو جو تحفہ عطا کیا ہے، وہ عظیم تحفہ ہے جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے بتایا کہ نوجوانوں کو دین کی طرف راغب کرتے ہوئے انہیں نماز کا پابند بنانے کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ میں پھیل رہی بے راہ روی کے خاتمہ کیلئے گھر میں دینی ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔ چنچل گوڑہ جونیر کالج گراؤنڈز میں کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیراہتمام ’’انٹرنیشنل معراج النبیؐ کانفرنس‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا

جس میں مولانا مفتی محمد صابرالقادری (نیپال)، مولانا قاری محمد ذکراللہ مکی، مفتی محمد منظور ضیائی کے علاوہ دیگر مقامی علمائے کرام نے شرکت کرتے ہوئے مخاطب کیا۔ کل ہند بزم رحمت عالم کے زیراہتمام قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں مرکزی جلسہ شب معراج کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مولانا محمد شمیم الزماں قادری کے علاوہ مولانا محمد محب الحق اور دیگر مقامی علماء نے شرکت کرتے ہوئے فضائل شب معراج بیان کئے۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف مساجد و خانقاہوں میں جلسہ شب معراج کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ لاڈ بازار سے خلوت مبارک جانے والی سڑک پر جناب محمد غوث سابق کارپوریٹر و کانگریس قائد کی جانب سے معراج النبیؐ پر خصوصی شہ نشین نصب کیا گیا اور تناول تبرک کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میلاد میدان خلوت میں انجمن قادریہ کے زیراہتمام جلسہ شب معراج کا اہتمام کیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT