Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ماڈل مارکٹس 300 کروڑ روپئے صرف کرنے بلدیہ کا عزم

شہر میں ماڈل مارکٹس 300 کروڑ روپئے صرف کرنے بلدیہ کا عزم

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں 300 کروڑ روپئے مصارف سے ماڈل مارکٹس کی تعمیر کے کام کو تیزی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب تک 165 ماڈل مارکٹس کی تعمیر کے لیے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں ۔ ان میں 119 ٹنڈرس کو قطعیت بھی دے دی گئی ہے ۔ 59 ماڈل مارکٹس کو تیزی کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی کا منصوبہ دس ہزار سے زیادہ آبادی کے علاقوں میں ماڈل مارکٹس تعمیر کرنے کا ہے ۔ ایک کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 30 مارکٹس ہیں جو ناکافی ثابت ہورہے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہر ماڈل مارکٹ کی تعمیر پر تقریبا 50 لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT