Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ملیالی برادری کو 350 ڈبل بیڈروم مکانات : چیف منسٹر

شہر میں ملیالی برادری کو 350 ڈبل بیڈروم مکانات : چیف منسٹر

حیدرآباد 20 ستمبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر میں مقیم ملیالی برادری کے معاشی طور پر پسماندہ افراد کیلئے 350 مکانات مختص کئے ہیں۔ چیف منسٹر کیرالا مسٹر کے اومن چنڈی کی موجودگی میں کیرالا بھون کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ انہیں شہر میں معاشی طور پر پسماندہ ملیالی عوام کی 350 رکنی فہرست ملی ہے ۔ وہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ان تمام ملیالی خاندانوں کو فوری اثر کے ساتھ دو بیڈ روم والے مکانات فراہم کئے جائیں گے ۔ قبل ازیں یکم فبروری کو چندر شیکھر راؤ نے کیرالا بھون کی تعمیر کیلئے ایک ایکر اراضی اور ایک کروڑ روپئے معاشی امداد کا اعلان کیا تھا ۔ اومن چنڈی نے سابری مالا میں ایاپا کے بھکتوں کیلئے تلنگانہ بھون تعمیر کرنے نیلکل کے مقام پر پانچ ایکر اراضی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT