Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / شہر میں موسلادھار بارش ‘ سڑکیں جھیل میں تبدیل

شہر میں موسلادھار بارش ‘ سڑکیں جھیل میں تبدیل

حیدرآباد۔17جولائی ( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مادھا پور اور مضافاتی علاقوں میں آج دوپہر سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس کے نتیجہ میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کئی مقامات پر سڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی تھی ۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر رہی ۔ رات 8:30بجے تک سرینگر کالونی خیریت آباد میں 52ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مادھاپور51 اورعنبرپیٹ اور بنڈلہ گوڑہ میں بالترتیب 51 اور 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ مصروف ترین علاقوں امیرپیٹ ‘ دلسکھ نگر ‘ ایل بی نگر ‘ پنجہ گٹہ ‘جوبلی ہلز ‘عابڈس ‘ ٹولی چوکی اور اپل میں ٹریفک آمد و رفت پر کافی اثر پڑا ۔ شہر کے بعض مقامات بالخصوص سرینگر کالونی میں پانی جمع ہوگیا تھا جہاں ایمرجنسی ٹیموں نے فوری پانی کے نکاسی کے انتظامات کئے ۔ حسین ساگر میں پانی کی سطح 513.10 میٹرس ہوگئی ہے جبکہ مکمل گنجائش 513.41میٹرس ہے ۔ خانگی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں تک بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب تلنگانہ اور ساحلی آندھرا و رائلسیما میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون آئندہ چند دن تک ریاست بھر میں سرگرم رہے گا ۔ آج ہوئی بارش کے سبب شہر حیدرآباد میں بیشتر علاقے زیرآب آگئے تھے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں اوسط سے تیز بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT