Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں نیشنل لوک عدالت

شہر میں نیشنل لوک عدالت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( این ایس ایس) : نیشنل لیگل سروسیس اتھاریٹی نئی دہلی کی ہدایت پر میٹرو لیگل سرویس اتھاریٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام 8 جولائی کو میٹرو پولیٹن کریمینل کورٹس کامپلکس نامپلی ، سکندرآباد اور ارم منزل میں نیشنل لوک عدالت منعقد ہوگی جس میں این آئی ایکٹ کیس ، ایکسائز کیس ، لیبر کے تنازعات ، ازدواجی کیس اور دیگر کریمنل مقدمات کی سماعت اور یکسوئی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس کے لیے میٹرو پولیٹن لیگل سرویس اتھاریٹی حیدرآباد نے نامپلی میں 14 لوک عدالت بنچس کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ جبکہ ارم منزل میں تین بنچس ، سکندرآباد میں چار ، ریلوے کورٹ میں ایک بنچ جب کہ سکندرآباد میں التواء کے مقدمات کے یکسوئی عمل میں لائی جائے گی ۔ مقدمات کا شکار عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ لوک عدالت بنچس میں 8 جولائی کو صبح 10-30 تا 5 بجے شام کے درمیان استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT