Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں وائیٹ ٹیاپنگ روڈ س کی تعمیر کا منصوبہ

شہر میں وائیٹ ٹیاپنگ روڈ س کی تعمیر کا منصوبہ

حیدرآباد۔19اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت جی ایچ ایم سی حدود میں سڑکوں کے مسائل کی مستقل اساس پر یکسوئی کیلئے متبادل اقدامات پر غور کررہی ہے۔اسی کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد میں بلیک ٹیاپنگ کی بجائے وائیٹ ٹیاپنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے تارک راما راؤ اور وزیر مصنوعات مسٹر جے کرشنا راؤ نے آج شام سکریٹریٹ میں مختلف سمنٹ کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز تک کم از کم 400کلومیٹر طویل وائیٹ ٹیاپنگ سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔اس کیلئے سمنٹ کی زیادہ مقدار میں ضرورت لاحق ہوگی ۔ چنانچہ ان کمپنیوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم قیمت پر سمنٹ فراہم کریں ۔ بنجارہ ہلز میں وائیٹ ٹیاپنگ سڑک کا تجربہ کامیاب رہا ۔اجلاس میں کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار اور سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT