Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں پانی کی خریدی ، گھریلو اخراجات بڑھ گئے

شہر میں پانی کی خریدی ، گھریلو اخراجات بڑھ گئے

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں رہنے والے عوام کو صفائی ستھرائی نہانے دھونے جیسے روز کی ضروریات کی تکمیل کے لیے پانی کی خریدی کرنی پڑرہی ہے ۔ اس طرح دو ہزار روپئے تا 5 ہزار روپئے کا زائد مالی بوجھ پڑ گیا ہے ۔ پینے کے پانی اور برقی بلس کی ادائیگی کے علاوہ پانی کی خریدی زائد مالی بوجھ ہوگئی ہے ۔ بیس فلیٹس میں رہنے والے اوسطاً روزانہ دس ہزار لیٹر پانی استعمال کرتے ہیں ۔ واٹر بورڈ ان کی طلب کے مطابق پانی کی سربراہی سے قاصر ہے ۔ جس کے نتیجہ میں عوام خانگی ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی ضرورت پوری کررہے ہیں ۔ پانچ ہزار لیٹر کا ٹینکر کہیں 750 کہیں 9 سو روپئے اور کہیں 15 سو روپئے میں دستیاب ہے جہاں پانی کی جتنی شدید قلت ہے وہاں واٹر ٹینکر اتنا مہنگا ہے ۔ اس طرح ہر خاندان پر پانی کی خریدی کے حوالہ سے دو ہزار دو سو پچاس روپئے کا بوجھ عائد ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT