Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں پُرہجوم مقامات پر قطار کا لزوم

شہر میں پُرہجوم مقامات پر قطار کا لزوم

سٹی پولیس کمشنر کے حکم پر آج سے عمل
7حیدرآباد۔ 16 اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے تمام عوامی مقامات پر کیو سسٹم (قطار کا سسٹم) نافذ کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ سنیما تھیٹرس ، بس اسٹانڈس ، مالس ، شاپنگ کامپلیکس،  مذہبی مقامات تعلیمی اداروں، صنعتی میلوں اور نمائشوں فوڈ آؤٹ لیٹس، شراب کی دوکانات اے ٹی ایمس ،بزنس آؤٹ لیٹس،دفاتر، تفریحی مراکز اس قسم کے دوسرے مقامات پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اور تیز ترین اقدامات ضروری ہوگئے ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ یہ اقدام نظم عامہ تہذیب و شائستگی اور بے روک ٹوک ٹریفک کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام درکار اقدامات کریں۔ کمشنر پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ متذکرہ مقامات پر قطار میں ٹھہریں تاکہ سب کیلئے آسانی ہو۔ احکام پر 17 اکتوبر سے نفاذ ہوگا اور عمل آوری 15 دن کے لئے ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے مستوجب سزا ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT