Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں چار سو بس شیلٹرس کی عنقریب تعمیر

شہر میں چار سو بس شیلٹرس کی عنقریب تعمیر

پینے کے پانی، وائی فائی اور موبائیل چارجنگ کی سہولت
حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) شہر میں بس شیلٹرس کی کمی سے متعلق عوام کی شکایات دور کرنے کے مقصد سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شہر میں چار سو بس شیلٹرس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی تعمیر چار مختلف پیاکیجس کے تحت ہوگی۔ ہر پیاکیج کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر ایک سو بس شیلٹرس تعمیر کئے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی نے اس کام کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بس شیلٹرس عوامی خانگی شراکت کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ شہر میں تقریباً 2 ہزار 300 بس اسٹاپس ہیں اور 800 بس اسٹاپس پر کوئی شیلٹرس نہیں ہیں۔ گرما کا موسم شروع ہونے سے پہلے بس شیلٹرس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ بس شیلٹرس پر عوامی بیت الخلاء، پینے کے پانی، وائی فائی اور موبائیل چارجنگ پوائنٹ جیسی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT