Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں چاند نظر آگیا ‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

شہر میں چاند نظر آگیا ‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 10 مارچ (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الآخر 1437ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن آج شام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر آگیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، دہلی، ورنگل، محبوب نگر، تانڈور، سورت (گجرات) اور ممبئی کے علاوہ کئی مقامات سے عام رویت کی اطلاعات ملیں لہٰذا تحت ِاحکام شرعیہ ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ 11 مارچ 2016ء بروز جمعہ یکم جمادی الآخر 1437ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
چاند نظر آگیا
شیعہ علما کا بیان
حیدرآباد 10  مارچ ( راست ) علی اصغر جعفری کی اطلاع کے بموجب شیعہ مجلس علما و ذاکرین اعلان کیا ہے کہ آج چاند واضح طور پر نظر آگیا ۔ لہذا بروز جمعہ 11 مارچ کو یکم جمادی الآخر ہوگی ۔ حسب ذیل علما نے اس بیان کی توثیق کی ہے ۔ مولانا سید رضا آقا ‘ مولانا سید نبی حسن زیدی ‘ مولانا آقا ابراہیم جزائری ‘ مولانا سید ظفریاب حیدر ‘ مولانا سید علی نقی نجفی ‘ مولانا ڈاکٹر نثار حسین حیدرآقا ‘ مولانا رضا عباس خاں اور مولانا سید جلال حیدر ۔

TOPPOPULARRECENT