Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں کل دلچسپ فلکیاتی نظارہ سیارہ مشتری بڑا اور چمکدار نظر آئیگا

شہر میں کل دلچسپ فلکیاتی نظارہ سیارہ مشتری بڑا اور چمکدار نظر آئیگا

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس نظام کا سب سے بڑا سیاہ مشتری 8 اپریل کو راست طور پر سورج کے مقابل پہونچ جائے گا ۔ جس کے نتجیہ میں 9 اپریل کو کرہ ارض سے بہت قریب اور انتہائی چمکدار نظر آئے گا ۔ بی ایم برلا سائنس سنٹر کے ڈاکٹر بی جی سدھارتھ کے مطابق سیارہ افق پر بالکل دوسری جانب سورج کے مدمقابل پہونچ جائے گا ۔ جس کے نتیجہ میں کرہ ارض سے بہت قریب ہوتے ہوئے 9 اپریل کو طلوع سے غروب تک انتہیائی تابناک نظر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاہ مشتری انتہائی قریب ہوجائے گا اور پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگاتے ہوئے انتہائی چکاچوند ستارہ امبائیکا کی چمک دمک کو بھی ماند کردے گا ۔ 9 مئی 2018 کو سیارہ مشتری پھر ایک مرتبہ سورج کے روبرو پہونچے گا ۔

TOPPOPULARRECENT