Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں کچرا جمع کرنے کے لیے اور 500 سوچھ آٹوز

شہر میں کچرا جمع کرنے کے لیے اور 500 سوچھ آٹوز

عہدیداران کے اجلاس سے کمشنر جناردھن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : فی الحال شہر میں 2000 سوچھ آٹوز چلائے جارہے ہیں اس کے علاوہ اور 500 آٹو ٹپرس شروع کئے جائیں گے جو لوگ رکشا کے ذریعہ کچرا منتقل کررہے ہیں ان میں سے جن کے پاس بھی ڈرائیونگ لائسنس ہوگا انہیں آٹو ٹپرس دئیے جائیں گے ۔ صفائی کے متعلقہ بلدیہ کمشنر جناردھن ریڈی نے عہدیداران کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ آٹو ٹپرس کامیابی کے ساتھ چلائے جارہے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اب تک تقریبا 1000 میٹرک ٹن کچرے میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ خشک اور گیلے کچرے کی علحدگی کے لیے اقدامات کئے جائیں ۔
ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر ڈرائیورس کو پنالٹی
فی الحال چلائے جانے والے 2000 سوچھ آٹو ڈرائیورس ذمہ داری سے تساہلی یا غیر حاضر ی پر جرمانہ یا پھر نوٹس جاری کئے جائیں گے یا ضرورت پڑنے پر ان کے آٹوز کو دوسرے ڈرائیورس کے حوالہ کیے جائیں گے جب کہ بہترین خدمات انجام دینے والے سوچھ آٹو ڈرائیورس کو اعتراف خدمات کے طور پر انہیں انعامات سے نوازا جائے گا اسی طرح خشک اور گیلے کچرے کو علحدہ کرنے سے متعلق اور بھی عوامی شعور بیداری پروگرام چلائے جائیں اور اس کے حصہ کے طور پر 50 ڈرائی ریسورس سنٹرس کے قیام کی بھی تجویز ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 48 کچرا صفائی مشینوں کے ذریعہ صرف رات کے اوقات میں صفائی کی جارہی ہے اور اب سے دن کے اوقات میں بھی ان مشینوں کے ذریعہ صفائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور نالوں کو کچرے کے ذریعہ خراب کرنے والوں کی شناخت کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرس روی کرن ، کندری ، شنکریا ، زونل کمشنر رگھوپرساد ، سرینواس ریڈی ، گنگا دھر ریڈی اور میڈیکل آفیسرس نے اس اجلاس میں شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT