Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں گانجہ فروخت کرنے والا ایک جوڑا گرفتار

شہر میں گانجہ فروخت کرنے والا ایک جوڑا گرفتار

حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک جوڑے کو گرفتار کرلیا جو شہر میں گانجے کا کاروبار کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ جے راجا راؤ اور اس کی بیوی 23 سالہ جے لکشمی کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم سے ہے اور وہ پیشہ سے کاشتکار ہیں ۔ اس نے اپنے آبائی مقام میں یہ دیکھا کہ اس کے ساتھی کاشتکار گانجہ کی فصل کرتے ہوئے آسانی سے روپئے کمارہے ہیں ۔ اس نے بھی اسی طرح گانجہ کی کاشت کرتے ہوئے اسے شہر میں تین ہزار روپئے فی کیلو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور اپنے دوست بھیم انا اور جیوتیکی مدد سے گانجہ کو شہر میں منتقل کیا ۔ گرفتار افراد بیگم بازار کے ساکن بالو سنگھ کو گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 16 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT