Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں گانجہ کا ایک اور ریاکٹ بے نقاب ‘تین افراد گرفتار ‘ 8 کیلو گانجہ ضبط

شہر میں گانجہ کا ایک اور ریاکٹ بے نقاب ‘تین افراد گرفتار ‘ 8 کیلو گانجہ ضبط

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں ایک اور گانجے کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضے سے 8 کیلو گانجہ برآمد کرلیا۔ 45 سالہ ایم راتھوڑ ، 30 سالہ کے نہرو اور ایس سوائی سنگھ جو کسان ہے اور اُن کا تعلق سنگاریڈی سے ہے، شہر کو گانجہ منتقل کرکے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ علاقہ گولکنڈہ میں ٹاسک فورس نے اُنھیں گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT