Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ہورڈنگ اور یونی پولز کے خلاف کارراوئی

شہر میں ہورڈنگ اور یونی پولز کے خلاف کارراوئی

جوبلی ہلز میں ہورڈنگس گرنے کے واقعہ کے بعد جی ایچ ایم سی کی مہم
حیدرآباد ۔23مئی (سیاست نیوز) بلدیہ نے بالآخر شہر میں موجودہ ہورڈنگس اور یونی پولز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ جوبلی ہلز کے علاقہ میں یونی پولز منہدم ہونے کے واقعہ پر بلدیہ الزامات کا سامنا کررہا تھا اور بلدی عہدیداروں پر آمدنی کی خاطرانسانی جانوں سے کھلواڑ کے الزامات بھی عائد کئے جارہے تھے ۔ بالآخر بلدی عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں موجود تمام یونی پولز ‘ہورڈنگس اور دیگر تشہیری اشیاء کا جائزہ لیا جائے اور غیر مجاز ہورڈنگس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ آج اس خصوص میں بلدیہ کے صدردفتر پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں میئر اور کمشنر کے علاوہ تقریباً 50 تشہری اداروں کے ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ میئر حیدرآباد رام موہن نے کہا کہ شہر میں موجود تشہری اشیاء یونی پولز ‘ ہورڈنگس کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم کی جائے گی اور انجنیئر و ماہرین کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔ میئر نے کہا کہ شہر بین الاقوامی شہروں کی طرز پر ترقی کررہا ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کارحیدرآباد کی جانب توجہ دے رہے ہیں ۔ ایسے وقت شہر میں شہریوں کا تحفظ نہ ہونا اور ان کی املاک اور جانوں کو نقصان پہنچنا  افسوس کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 2,600 سے زائد ہورڈنگس اور یونیپولز پائے جاتے ہیں جبکہ اس کی دگنی تعداد غیر مجاز یونیپولز ہیں جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ جون میں مزید تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات ہیں اور ایسی صورت میں معیارکا ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے موجودہ ایسے ہورڈنگس اور یونیپولز مالکین پر برہمی ظاہر کی جن میں معیار کی کمی پائی جاتی ہے ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ غیر مجاز پونی پولز اور ہورڈنگس کی جانچ کیلئے خصوصی ٹیمیں قائم کی جائے گی اور ہر زون میں دو ٹیمیں رہیں گی جو انجنیئرس پر مشتمل ہوگی ۔ انہوں نے موجود یونیپولز سے فلیکسی بورڈ ہٹانے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT