Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے

شہر میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے

657 کروڑ روپئے کے مصارف ‘ جرائم و حادثات کی روک تھام میں مدد : وزیر داخلہ
حیدرآباد 22 مارچ : ( سیاست نیوز ) وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ شہر میں غنڈہ عناصر دہشت گردوں اور حادثات پر نظر رکھنے کے لیے 657 کروڑ روپئے کے مصارف سے 10 ہزار سی سی کیمرے تنصیب کئے جارہے ہیں ۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان اسمبلی سرینواس گوڑ اور جی مہپال ریڈی کی جانب سے کئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نرسمہا ریڈی نے کہا کہ سی سی کیمرے مجرموں کو پکڑنے اور حادثات پر نظر رکھنے کے معاملے میں معاون و مددگار ثابت ہورہے ہیں حال ہی میں آبھئے نامی طالب علم کے اغواء اور اس کے قتل کے معاملے میں سی سی کیمروں کی مدد سے پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرکے معمہ حل کردیا گیا ہے تقریبا 100 کیمروں نے ان کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی ہے جس سے پولیس کو قاتلوں تک پہونچنے میں بہت بڑی مدد ملی ہے ۔ کے بی آر پارک میں لا اینڈ کنٹرول کو نقصان پہونچانے کی کوشش کرنے والے فرد کو سی سی کیمرے کے ثبوت کی بنیاد پر کرنول سے گرفتار کیا گیا ۔ حکومت شہر میں 10 ہزار سی سی کیمرے بالخصوص حساس مقامات پر لگانے کو ترجیح دے رہی ہے ۔ جس میں کمیونٹی سی سی ٹی وی پراجکٹ کے تحت 90 ہزار کیمرے تنصیب کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بنجارہ ہلز پر تعمیر ہونے والے 24 منزلہ کمانڈ کنٹرول سنٹر سے ان تمام کیمروں کو مربوط کردیا جائے گا ۔ کیمروں کے ڈاٹا کو 30 دن تک محفوظ رکھا جائے گا ۔ شہر کے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی حادثہ پیش آتا ہے تو ان سی سی کیمروں کے ذریعہ اس کی نشاندہی کرلی جائے گی ۔ بنجارہ ہلز میں تعمیر ہونے والے کمانڈ کنٹرول سنٹر پر 302 کروڑ کے مصارف ہیں ۔ یہ پراجکٹ آئندہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا ۔ ریاستی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ایک سی سی کیمرہ 100 پولیس ملازمین کے برابر ہوگا ۔ تلنگانہ کی حکومت شہریوں کے تحفظ بالخصوص خواتین کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ سی سی کیمروں کے فوٹیج کو ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کرنے کے معاملے میں کار آمد ثابت ہ

TOPPOPULARRECENT