Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 1000 ماڈرن ٹائلیٹس تعمیر کرنے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

شہر میں 1000 ماڈرن ٹائلیٹس تعمیر کرنے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 16 اکتوبر (این ایس ایس) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے آئندہ تین ماہ میں شہر میں 1,000 ماڈرن ٹائلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف علاقوں میں موجود 435 ٹائلیٹس کو ایک نیا انداز دینے اور عصری سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہریوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے نئے ماڈرون ٹائلٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی کے کمشنر جناردھن ریڈی نے آج ایک اجلاس منعقد کرکے موجودہ ٹائلیٹس کی حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹائلیٹس کو مختلف وجوہات بشمول قانونی الجھنوں کے باعث استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 365 پٹرول بنکس پر بھی ٹائلیٹس تعمیر کئے گئے جنہیں استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پٹرولیم کمپنیوں پر زور دیا کہ ان ٹائلیٹس میں عصری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جی ایچ ایم سی پر کسی بار کے بغیر بی او ٹی اساس پر ٹائلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT