Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 25 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا منصوبہ

شہر میں 25 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا منصوبہ

حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جانے والا ’’ہریتا ہارم پروگرام‘‘ کی آئندہ دنوں میں کامیابی یقینی بنانے کے لئے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے وزیر انیمل ہسبینڈری و فشریز ٹی سرینواس یادو نے سکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدیداران متعلقہ کے ساتھ اجلاس طلب کرکے کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس جائزہ اجلاس میں مسرس محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر، نرسمہا ریڈی وزیرداخلہ، بی رام موہن میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر این نرسمہا ریڈی و ٹی سرینواس یادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے عوام سے آئندہ دنوں منظم کئے جانے والے ’’ہریتا ہارم پروگرام‘‘ کو کامیاب بنانے کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی عوام سے پرزور اپیل کی اور کہاکہ ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ پودوں کی شجرکاری کریں جبکہ شجرکاری کے لئے پودوں کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت لے گی۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ ماہ 11 جولائی کو شہر حیدرآباد میں 25 لاکھ پودوں کی شجرکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس پروگرام میں عوام، عہدیداروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں سے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT