Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 33 ہیلت سنٹرس: کمشنر جی ایچ ایم سی

شہر میں 33 ہیلت سنٹرس: کمشنر جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ /17 مارچ (آئی این این) کمشنر ، جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اس کے حدود میں نیشنل اربن ہیلت مشن کے تحت 33 ہیلت سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمشنر نے ایڈیشنل کمشنرس جی ایل اور بھاسکر چاری کے ہمراہ آج این یو ایچ ایم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جے بی پرکاش کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ مجوزہ سنٹرس خانگی عمارتوں میں قائم کئے جائیں گے ۔ یہاں شہریوں کیلئے بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔کمشنر نے مزید بتایا کہ ہیلت سنٹرس کے قیام کا مقصد شہریوں کو طبی میدان میں عصری آلات کے ذریعہ خدمات فراہم کرتے ہوئے اچھی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT