Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 55 جدید ٹریفک سگنلس کی تنصیب کا فیصلہ

شہر میں 55 جدید ٹریفک سگنلس کی تنصیب کا فیصلہ

حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد زون کے حدود میں ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کی غرض سے مزید 55 ٹریفک سگنلس تنصیب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد زون میں بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ کی نگرانی میں تاہم 221 ٹریفک سگنلس نصب کئے گئے ہیں جن کے منجملہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی تعمیراتی کاموں کے نتیجہ میں 10 ٹریفک سگنلس کو عارضی طور پر ہٹادیا گیا ہے جبکہ عارضی طور پر ہٹائے گئے 10 ٹریفک سگنلس کو شعبہ ٹریفک کی جانب سے نشاندہی کئے گئے علاقوں میں دوبارہ نصب کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں مزید 55 جدید ٹریفک سگنلس قائم کرنے سے متعلق جنکشنوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے لئے سائبرآباد اور حیدرآباد ٹریفک ایڈیشنل کمشنران کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح سے ضلع میدک کے حدود میں واقع پٹن چیرو اور رامچندرا پورم کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی جدید ٹریفک سگنلس نصب کرنے کیلئے ضلع ایس پی سے تخمینہ رپورٹس حاصل کی  جائیں گی اور ٹریفک سگنلس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے جی ایچ ایم سی کے دفتر میں ’’کمانڈ کنٹرول‘‘ کے قیام کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT