Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 81انسپکٹران پولیس کے تبادلے

شہر میں 81انسپکٹران پولیس کے تبادلے

سید فیاض گولکنڈہ ، وحید الدین ایس آر نگر ، عبدالقادر جیلانی چھتری ناکہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد سٹی پولیس میں بڑے پیمانے پر انسپکٹران پولیس کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ۔ سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے آج رات 81 پولیس انسپکٹران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ پرانے شہر کے ساوتھ زون حدود میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں ۔ چارمینار انسپکٹر یادگیری کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ساوتھ زون ٹاسک فورس انسپکٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ جب کہ میر چوک پر سرینواس راؤ ( ایس بی ) شام سندر کو حسینی علم ، ایس سدرشن ( ایس بی ) کاماٹی پورہ ، سیف آباد کے ایڈیشنل انسپکٹر پرکاش ریڈی کو چندرائن گٹہ ، عابڈس کے ایڈیشنل انسپکٹر یادگیری کو فلک نما ، ایس بی کی جی لکشمی مادھوی کو ویمن پولیس اسٹیشن ساوتھ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس بی کے سید فیاض کو گولکنڈہ ، رام گوپال پیٹ کے انسپکٹر وحید الدین کو ایس آر نگر ، مین پی سی آر کے انسپکٹر سید جہانگیر کو اسپیشل برانچ ، سید عبدالقادر جیلانی انسپکٹر ویسٹ زون کو ایڈیشنل انسپکٹر چھتری ناکہ ، عابڈس انسپکٹر سرینواس کو بنجارہ ہلز ، ایس بی اے پی آنند کمار کو عنبر پیٹ ، دبیر پورہ ، انسپکٹر ستایا کو انسپکٹر مارکٹ ، ایڈیشنل انسپکٹر چندرائن گٹہ راگھویندرا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح سٹی پولیس میں کل 81 انسپکٹران کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ۔ امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ مزید پولیس انسپکٹران کے تبادلہ عمل میں لائے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT