Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر میں296 درخت گر گئے

شہر میں296 درخت گر گئے

226 مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایت ، سنٹرل زون زیادہ متاثر
حیدرآباد۔6مئی(سیاست نیوز)  شہر میں ہوئی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے سبب شہر کے مختلف مقامات پر 296درخت گرنے کی شکایات وصول ہوئی ہیں۔جبکہ 226مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات بلدیہ کو موصول ہوئیں ۔عہدیداروں کے بموجب جمعرات کی شب کے آخری پہر میں ہوئی دیڑھ گھنٹے کی بارش نے 86مقامات پر سڑکوں پر گڑھے کئے ہیں جبکہ 7مقامات پر سڑکوں کو نقصان ہوا ہے۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں کے بموجب شہر میں ہوئی بارش کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے لیکن درختوں کے گرنے ‘ پانی جمع ہونے اور سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو فی الفور درست کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کے دوران گرنے والے 296 درختوں میں سے 154درختوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب شہر میں سب سے زیادہ درخت سنٹرل زون میں گرے ہیں جن کی تعداد 116ہے اسی طرح ساؤتھ زون میں 87درخت گرنے کی اطلاع ہے۔ویسٹ زون میں 49درخت گرے ہیں جبکہ نارتھ زون میں 33درخت گرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ایسٹ زون میں 11درخت گرنے کی اطلاع ہے۔ بلدیہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے بموجب سب سے زیادہ پانی جمع ہونے کی شکایات بھی سنٹرل زون سے موصول ہوئی ہیں جہاں 70مقامات پر پانی جمع ہوا۔ ساؤتھ زون میں صرف 20 مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ایسٹ زون میں 60مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوا۔ویسٹ زون میں 28مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں پانی جمع ہوا تھا۔نارتھ زون میں 48مقامات پر پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جملہ 220مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں 200مقامات پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT