Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر و اضلاع میں بارش سے محکمہ برقی کو شدید نقصان

شہر و اضلاع میں بارش سے محکمہ برقی کو شدید نقصان

1587 برقی کھمبوں اور 428 برقی ٹرانسفارمرس متاثر، سب اسٹیشن پر بھی منفی اثر
حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد و اطراف کے اضلاع میں گزشتہ دو یوم کے دوران ہوئی بارش کے سبب محکمہ برقی کو کافی نقصان پہنچا ہے جن میں 1587 برقی کھمبوں کو نقصان ہوا۔ علاوہ ازیں 11kv کے 428 ٹرانسفارمرس کو نقصان ہوا۔ اسی طرح 37 ، 33kv سب اسٹیشنس کو نقصان ہوا جسے درست کرلیا گیا۔ گزشتہ دو روز سے جاری رات کے اوقات میں بارش کے سبب حیدرآباد، رنگاریڈی، میدک، محبوب نگر اور نلگنڈہ میں زبردست تباہی ہوئی جس میں زرعی تباہی کے علاوہ محکمہ برقی کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ محبوب نگر میں سب سے زیادہ 289 لو ٹینشن برقی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور 113 کے وی ٹرانسفارمرس کو نقصان ہوا۔ جبکہ دو 33kv اسٹیشنس کو نقصان ہوا۔ میدک میں 12 ، 33kv اسٹیشن کو نقصان پہنچا جسے درست کرلیا گیا۔ اسی طرح 70 ، 11kv اور 110 لو ٹینشن برقی کھمبوں کو نقصان پہنچا تھا۔ حیدرآباد نارتھ سرکل میں جمعرات کی علی الصبح ہوئی بارش کے دوران 20 ، 11kv اسٹیشنس کو نقصان پہنچا جبکہ 125 لو ٹینشن کھمبے بارش کے سبب گر گئے۔ حیدرآباد ساؤتھ میں 18 ، 11kv ٹرانسفارمرس کو نقصان پہنچا جبکہ 27 لو ٹینشن برقی کھمبے اور تار گر گئے۔ حیدرآباد سنٹرل میں 8 ، 11kv اسٹیشنس کے علاوہ 20 برقی کھمبے بارش کے سبب نقصان کا شکار ہوئے۔ گزشتہ شب ہوئی شدید بارش کے دوران حیدرآباد نارتھ میں 41 مقامات پر زائداز ایک گھنٹہ بریک ڈاؤن کی شکایت موصول ہوئی۔ جبکہ 135 مقامات پر مختصر وقت کے لئے برقی سربراہی منقطع ہوئی۔ حیدرآباد ساؤتھ میں زائداز ایک گھنٹہ برقی شٹ ڈاؤن کی شکایات موصول ہوئیں اور 62 مقامات مختصر وقت کے لئے برقی سربراہی میں خلل پڑا۔ حیدرآباد سنٹرل کے 10 علاقوں میں ایک گھنٹہ سے زائد برقی سربراہی منقطع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں اور 52 مقامات پر برقی سربراہی میں خلل پیدا ہوا۔ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ نارتھ میں 155 لو ٹینشن برقی کھمبوں کو نقصان ہوا۔ 11kv کے 70 ٹرانسفارمرس اور 8 ، 33kv سب اسٹیشنس کو نقصان پہنچا۔ رنگاریڈی ساؤتھ میں 150 برقی کھمبوں و تاروں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ 44 ، 11kv برقی ٹرانسفارمرس کو نقصان پہنچا۔ رنگاریڈی ایسٹ میں 3 ، 33kv ، 15 ، 11kv اور 10 برقی کھمبوں کو نقصان پہنچنے کی شکایات موصول ہوئیں۔ میدک میں 110 برقی کھمبوں کو نقصان پہنچا اور 70 ، 11kv ٹرانسفارمرس اور 12 ، 33kv اسٹیشنس متاثر ہوئے۔ تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن لمیٹیڈ کی جانب سے گزشتہ دو یوم کے دوران اِن تمام تکنیکی خرابیوں و نقصانات کو دور کرتے ہوئے برقی سربراہی بحال کرنے کے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT