Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر و نواحی علاقوں میں خودکشی کے واقعات

شہر و نواحی علاقوں میں خودکشی کے واقعات

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں خرابی صحت اور مالی پریشانی کے سبب 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آئے حادثہ میں 29 سالہ شخص ناگاراجو جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ کل یہ شحص نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور دوبارہ نشہ کرنے کیلئے اس نے رقم پوچھی تاہم انکار کرنے کے سبب اس نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 50 سالہ سنتوش ریڈی جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس شحص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص سمپت گوڑ جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ آئی ڈی اے بالانگر میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص نے ایک کمپنی میں جس میں وہ کام کرتا تھا پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سمپت گوڑ ایک الیکٹرانک کمپنی میں ملازم تھا ۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ اپالیا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ کندکور میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے یہ شخص پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 16 جولائی کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا ستعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT