Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کا ہیلی کاپٹر سے نظارہ ‘ جوائے رائیڈ کی بحالی

شہر کا ہیلی کاپٹر سے نظارہ ‘ جوائے رائیڈ کی بحالی

حیدرآباد 8 مئی ( آئی این این ) سیاح اب حیدرآباد کا نظارہ ایک ہیلی کاپٹر سفر کے ذریعہ کرسکیں گے اور وہ شہر کے مشہور سیاحتی مقامات کا فضا سے نظارہ بھی کرپائیں گے ۔ تلنگانہ ٹورازم نے ’’ حیدرآباد جوائے رائیڈ ‘‘ 9 تا 14 جون بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب سیاح اور دوسرے افراد 1500 فیٹ کی بلندی سے دس منٹ کے ہیلی کاپٹر سفر کے ذریعہ شہر کی خوبصورتی کا فضا سے نظارہ کر پائیں گے ۔ اس سفر میں شہر کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کا نظارہ ہوسکے گا ۔ اس سفر کا نیکلس روڈ سے آغاز ہوگا اور پھر ٹینک بنڈ ‘ بدھا مجسمہ ‘ لمبنی پارک ‘ این ٹی آر گارڈن ‘ برلا مندر ‘ چار میار ‘ مکہ مسجد ‘ ہائیکورٹ ‘ دواخانہ عثمانیہ ‘ آئی میکس ‘ سنجیویا پارک ‘ اسنو ورلڈ اور پھر واپس نیکلس روڈ پر اختتام ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ موسم گرما کے دوران کثیر تعداد میں سیاحوں کی حیدرآباد آمد کے پیش نظر اس ہیلی کاپٹر سفر کو بحال کیا گیا ہے ۔ M/s. Indwell Aviation Pvt. Ltd. کی جانب سے اس سفر کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ 9447777110 پر بکنگ کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT