Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کو پاک صاف بنانے عوام کا تعاون درکار : کے ٹی آر

شہر کو پاک صاف بنانے عوام کا تعاون درکار : کے ٹی آر

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) آئندہ تین تا چار ہفتوں کے دوران گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے نالوں میں جمع ملبہ صاف کرے گا۔ اس کام پر تیس کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ یہ کام مانسون کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے وزیر کمرشیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو، میئر بی رام موہن ریڈی، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین اور جی ایچ ایم سی واٹر سیوریج بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ مختلف نالوں کا معائنہ کیا جہاں کافی ملبہ جمع ہے جس کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ ہے۔ میئر، مقامی کارپوریٹرس کے ساتھ ملبہ کی صفائی کے کاموں کی نگرانی کریں گے۔ کے ٹی راما راؤ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو پاک صاف اور سرسبز و شاداب بنانے کے کام میں تعاون کریں۔ کمشنر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی اور سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT