Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا حکم دیا جائے

شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا حکم دیا جائے

حیدرآباد ہائیکورٹ میں بی جے پی ایم ایل سی رام چندر راؤ کی درخواست
حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) اب شہر کی سڑکوں کی مرمت و درستگی کے لئے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑرہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل اور ایڈوکیٹ این رام چندرا راؤ نے حیدرآباد ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست پیش کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حیدرآباد اور سکندرآباد میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے تلنگانہ حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دے۔ توقع ہے کہ اس درخواست پر منگل کے دن سماعت ہوگی۔ اپنی درخواست میں رام چندر راؤ نے کہاکہ نہ صرف دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد بلکہ ریاست کے دوسرے تمام بڑے شہروں میں سڑکوں کی بُری حالت ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن سڑکوں کی تعمیر مرمت و دیکھ بھال میں ناکام رہے ہیں۔ سڑکوں کو نہ صرف بھاری بارش بلکہ خانگی اداروں اور مختلف محکمہ جات کی طرف سے کی جارہی کھدائی سے نقصان ہورہا ہے۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ متعلقہ حکام کو ہدایت دے کہ شہر کے تمام علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کریں اور سڑکوں کی حالت سے متعلق عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT