Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی سڑکوں کا انجینئرنگ طلبہ کا سروے تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی

شہر کی سڑکوں کا انجینئرنگ طلبہ کا سروے تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں سڑکوں کی خراب حالت پر ٹرسٹ اسمارٹ

Infr-Est کی جانب سے Save Hyd on Wheel کے عنوان سے ایک سروے کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سروے کے اصل محرک سوریا پرکاش نے بتایا کہ سروے جی ایچ ایم سی حدود کی تقریباً 600 کیلو میٹر سڑکوں پر منعقد ہوگا۔ اس سروے کو 300 بی ای سیول انجینئرنگ طلبہ دونوں شہروں کے تمام محلہ جات میں انجام دیں گے اور ایک تفصیلی سروے رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا اس سروے سے حکومت سڑکوں کی درستگی و مرمت میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا شدید حالیہ بارش کے دوران شہر کی سڑکیں خراب ہوگئی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ وقتیہ مرمت کی بجائے ان سڑکوں کی درستگی کے ذریعہ کوئی پائیدار حل نکالا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سروے کیلئے اشوکا بلڈرس اور پچاس کالج اسٹوڈنٹس جوکہ ٹرسٹ کے ممبرس ہیں، نے فنڈس فراہم کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT