Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / شہر کی غریب بستیوں میں 3 تا 9 منزلہ عمارتوں کی تعمیر

شہر کی غریب بستیوں میں 3 تا 9 منزلہ عمارتوں کی تعمیر

ڈبل بیڈ روم گھروں کی تعمیر پر اعلی سطحی اجلاس ‘ چیف منسٹرکا خطاب
حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی عہدیداران متعلقہ کو ضروری ہدایت کی ہے ۔ کے سی آر نے آج اپنے کیمپ آفس پرہاؤزنگ شعبہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرکے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ امکنہ جات کی تعمیر کے تعلق سے تفصیلی جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں مکانات کی تعمیر کیلئے علیحدہ علیحدہ طریقہ کار اختیار کئے جائیں۔ چیف منسٹر نے بالخصوص شہر حیدرآباد کی غریب بستیوں میں شاندار لے آؤٹ کے ذریعہ کالونیاں تعمیر کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا اور کہا کہ کالونیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کالونیوں میں تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ چیف منسٹر کے سی آر شہر حیدرآباد میں مکانات کی تعمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد میں چونکہ اراضی کم ہے، اسی لئے شہر حیدرآباد میں 3 تا 9 منزلہ عمارتیں تعمیر کئے جانے چاہئیں اور بالخصوص مکانات کی تعمیر کیلئے میوان ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف منسٹر کے اس جائزہ اجلاس میں وزیر ہاؤزنگ مسٹر اندرا کرن ریڈی، وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ، رکن اسمبلی مسٹر ای دیاکر راؤ کے علاوہ متعلقہ اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔چیف منسٹر نے تعمیر کاموں کو معاری بنانے اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

TOPPOPULARRECENT