Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی 282 مندروں میں بونال پوجا کا آج آغاز

شہر کی 282 مندروں میں بونال پوجا کا آج آغاز

کل جلوس ، سخت سیکوریٹی انتظامات ، 30 راستوں کا انتخاب ، 3000 ملازمین پولیس تعینات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر میں بونال تہوار اور جلوس کے خصوص میں سخت ترین سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جلوس کی اہم گذر گاہوں اور منادر کے قریب سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے آج پرانے شہر میں پولیس انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اور اکنامادنا منادر کا دورہ کیا ۔ سٹی پولیس کمشنر نے پولیس انتظامات کے تعلق سے ساوتھ زون کے پولیس انسپکٹرس کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ پرانے شہر میں بونال تہوار کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے اور اس تہوار میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے ۔ پولیس نے اس پس منظر میں سٹی ٹیم اور اینٹی اسناچنگ ٹیموں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا کہ مطابق پرانے شہر کے علاقہ میں کل اتوار کو 282 منادر میں بونال تہوار کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اور 19 اہم منادر میں خصوصی پوجا ہوگی ۔ پولیس نے 30 اہم راستوں کا انتخاب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی ہے اس کے علاوہ بی ڈی ٹیمیں ، شی ٹیمیں ، اینٹی اسناچنگ کے علاوہ سادہ لباس میں پولیس کل 3 ہزار پولیس ملازمین بونال تہوار اور پیر کے دن منعقد ہونے والے جلوس کے بندوبست میں تعینات رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 75 حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مقامات پر خصوصی پولیس پیکٹس قائم کئے گئے ہیں اور پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر پر خصوصی نظر رکھی گئی ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون نے کسی بھی قسم کی شرانگیزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT