Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی 78 کالونیوں میں 25000 ڈبل بیڈ رومس کی تعمیر

شہر کی 78 کالونیوں میں 25000 ڈبل بیڈ رومس کی تعمیر

عنقریب ٹنڈرس کی طلبی ، غریبوں کے لیے اسکیم ، کے ٹی آر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : وزیر بلدی نظم و نسق و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے آج کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کی سلم بستیوں میں ڈبل بیڈ روم گھروں کی تعمیر کے لیے بہت جلد ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔ کے ٹی آر نے دونوں شہروں میں مراعات سے محروم غریبوں کو تمام بنیادی بلدی سہولتوں کے ساتھ ڈبل بیڈ روم گھروں کی فراہمی سے متعلق حکومت کے اس ترجیحی پروگرام کا آج جی ایچ ایم سی میں تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شہروں کے حدود میں 1400 سلم علاقوں (گندہ بستیوں ) کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ اور 78 کالونیوں میں 25000 ڈبل بیڈ روم گھر تعمیر کئے جائیں گے ۔ ٹنڈروں کی اجرائی کا عمل مکمل ہونے کے فوری بعد تعمیرات کا آغاز ہوجائے گا ۔ جس میں تعمیری معیارات کو برقرار رکھا جائے گا اور ان تعمیرات کو مستقبل میں تعمیرات کے لیے مثالی نمونہ بنایا جائے گا ۔ کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ سارے ملک میں صرف تلنگانہ ہی واحد ریاست ہے جہاں گندہ بستیوں میں رہنے والوں کی سہولت کے لیے ڈبل بیڈ روم گھروں کی اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ شکستہ سڑکوںاور جگہ جگہ کھڈے راہگیروں کو ہونے والی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وہ اس مسئلہ سے باخبر ہیں اور آئندہ موسم برسات کے آغاز سے قبل یہ مسئلہ حل کرلیا جائے گا ۔ مئیر بی رام موہن ، کمشنر بی جناردھن ریڈی اور دوسروں نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT