Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے اطراف پانچ نئی بلدیات کے قیام کیلئے احکام جاری

شہر کے اطراف پانچ نئی بلدیات کے قیام کیلئے احکام جاری

حیدرآباد ۔ 11اپریل ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں پانچ نئی میونسپالٹیز ( نئی بلدی کونسلس) کے قیام کیلئے راہ ہموار ہوچکی ہے ۔ نئی میونسپلٹیوں کے حدود میں پائے جانے والے گرام پنچایتوں کو ڈی نوٹیفائیڈ کر کے محکمہ پنچایت راج کو احکامات جاری کئے گئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع میرپیٹ وغیرہ نئی بلدیات بنیں گی ۔ مزید بتایا جاتا ہیکہ جل پلی مجوزہ میونسپلٹی کے حدود میں جل پلی ‘ کتہ پیٹ ‘ پہاڑی شریف ‘  بالاپور ‘ پنچایتیں ضم ہوں گی ۔ علاوہ ازیں بوڈاوپل مجوزہ میونسپلٹی حدود میں بوڈ اوپل‘ چنگی چرلہ ‘ گرام پنچایتیں شامل ہوں گے جبکہ پیرزادی گوڑہ کی موجودہ میونسپلٹی حدود میں میڈی پلی ‘ پرواتا پور اور پیزادی گوڑہ گرام پنچایتیں شامل کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT