Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے تمام سرکلس میں ایل ای ڈی بلبس کی تنصیب کا فیصلہ

شہر کے تمام سرکلس میں ایل ای ڈی بلبس کی تنصیب کا فیصلہ

اندرون 10 یوم پانچ ہزار بلبس کی تبدیلی ، دیپاولی تک 30 ہزار بلبس کو بدلنے کا نشانہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ منڈل کے راجندر نگر سرکل کے سڑکوں پر یل ای ڈی بلبوں کی تنصیب کے لیے عہدیداران نے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔ ساوتھ منڈل کے حدود میں پائلٹ پراجکٹ کے طور پر فی الحال راجندر نگر کے حدود میں بلبوں کی تبدیلی کا عمل شروع کیا جارہا ہے اور اس سرکل میں کل 30 ہزار اسٹریٹ لائٹس ہیں جن میں سے 10 دن کے اندر 5 ہزار اور دیپاولی تک کل 30 ہزار بلبوں کو تبدیل کر کے جدید یل ای ڈی بلب لگانے کا عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے ۔ اس مناسبت سے راجندر نگر سرکل آفس میں منعقدہ پروگرام میں رکن اسمبلی پرکاش گوڑ اور زونل کمشنر سرینواس ریڈی کے ہاتھوں الکٹریکل آفیسر کو یل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے اور عہدیداران نے پہلے دن سرکل کی چار بستیاں گنیش نگر ، گولڈن ہائٹس ، حسن نگر اور کاٹے دان میں بلبوں کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساوتھ منڈل کے الکٹریکل ڈی ای کوٹیشور راؤ نے بتایا کہ آئندہ دس دنوں کے اندر مین روڈس پر موجود تمام بلبوں کو تبدیل کر کے یل ای ڈی بلبس نصیب کئیے جائیں گے ۔ عطا پور ۔ آرام گھر ، آرام گھر ۔ درگا نگر ، آرام گھر ۔ گگن پہاڑ ، آرام گھر ۔ حسن نگر اور دیگر مین روڈس پر سنٹرل لائیٹنگ سسٹم میں تبدیلی لاتے ہوئے یل ای ڈی بلبس لگائے جائیں گے ۔ رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ یل ای ڈی بلبوں کے استعمال کے لیے تیار کریں ۔ یل ای ڈی بلب کے استعمال سے برقی بل میں نصف کمی ہوگی ۔ فی الحال راجندر نگر سرکل میں موجودہ 30 ہزار بلبوں کے استعمال سے 26 لاکھ روپئے برقی بلس آرہے ہیں اگر قدیم بلبوں کو تبدیل کر کے یل ای ڈی بلب لگائے جائیں گے ۔ برقی بلس میں نصف کمی ہونے کا قوی امکان ہے ۔ الکٹریکل ڈی ای نے بتایا کہ جن مقامات پر بلبوں کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ان مقامات پر برقی بلس میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی لیے سرکل میں بلبوں کی تبدیلی کے عمل کو پائلٹ پراجکٹ کے طور پر تبدیل کر کے برقی بلوں میں نصف کمی لائی جائے گی ۔ واضح ہو کہ یل ای ڈی بلبوں کی تنصیب کے دس دن کے اندر بلب خراب ہورہے ہیں ۔ عہدیداران سے اس بارے میں دریافت کرنے مختلف قسم کی وجوہات بیان کرنا عہدیداران کی عادت سی بن گئی ہے ۔ مگر عہدیداران فی الحال استعمال کیے جانے والے بلبوں کے مقابلہ یل ای ڈی بلبوں کی بہترین کارکردگی کو واضح کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ اسٹریٹ لائٹس سے متعلق 20 شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ مگر عنقریب یہ تمام شکایات بھی بند ہوجائیں گی ۔ یل ای ڈی بلبوں کی عوامی فراہمی کے لیے سرکل آفسوں میں 20 دن فروخت کئے گئے مگر عوام کا کہنا ہے کہ مستقل یل ای ڈی بلبوں کے لیے کاونٹرس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT