Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب یکم ستمبر کو پرانا پل برقی فیڈر کے تحت آنے والے برقی سب اسٹیشن عطا پور کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 9 تا 3 بجے دن کے درمیان برقی سب اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے پرانا پل ، بہادر پورہ ، ، بہادر پورہ کالونی ، ایم آر او آفس اور بہادر پورہ پولیس اسٹیشن میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب یکم ستمبر کو ایس آر ٹی ، سنتوش نگر کالونی ، مسجد سلیمہ خاتون اور گوتم نگر برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب ایس آر ٹی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے اسلامیہ کالج ، مسجد عرفات ، ولی اللہ ، مارننگ اسٹار ، مسجد غوثیہ ، سوپر بازار ، مجسمہ گاندھی ، ایس آر ٹی کمیونٹی ہال ، عظمت نگر ، امام باڑہ ، سوپر بازار ایس آر ٹی کالونی جب کہ سنتوش نگر کالونی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے الماری کارخانہ ، ایم بی ہٹس ، سنتوش نگر ، ممتاز پارک ، قلندر نگر ، ایم آئی جی ایچ ، حسنیٰ باغ ، سنتوش نگر دو نمبر گلی ، سنتوش نگر کالونی اور سنتوش نگر پولیس اسٹیشن میں صبح 11 تا 5 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح سلیمہ خاتون اور گوتم نگر برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے پوسٹ آفس ، صدیق نگر، غوثیہ اسکول ، انور اسکول ، خان نگر نالہ ، نظام ہوٹل ، رسول صاحب پی ٹی ، ہدایت فنکشن ہال اور فضل صدیق میں 5 تا 6 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ گوتم نگر فیڈر کے تحت اے پی اے یو کالونی ، گڈی انارم ، وینکٹیشورا کامرس کالج ، تروملا ہلز ، کونارک ڈائگناسٹک سنٹر ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدک کالج ، انڈس لینڈ بینک ، ونجیاء وہار ، نلندہ کالج اور قریبی علاقوں میں صبح 10 تا 5 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT